ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریپ کے ملزم بشپ کے خلاف محاذ کھولا تھا، راہبہ کو چرچ سے باہرنکالا

ریپ کے ملزم بشپ کے خلاف محاذ کھولا تھا، راہبہ کو چرچ سے باہرنکالا

Wed, 07 Aug 2019 22:08:51    S.O. News Service

تریونت پورم، 7 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرالہ میں ریپ کے ملزم بشپ فریکو ملکل کے خلاف محاذ کھولنے والی سسٹر لوسی کو فریسشن کلیرسٹ کنگرگیشن سے باہر کر دیا گیا ہے۔فریسشن کلیرسٹ کنگرگیشن کیرالہ میں کام کرنے والا ایک عیسائی ادارہ ہے۔سسٹر لوسی اس ادارے کی ایک راہبہ ہیں۔سسٹر لوسی پر یہ تادیبی کارروائی فریسشن کلیرسٹ کنگرگیشن کی اعلی عہدیداروں نے کی ہے۔بدھ کو سسٹر این جوزف نے نون لوسی کو فریسشن کلیرسٹ کنگرگیشن سے باہر کرنے کا حکم دیا۔سسٹر لوسی کیرالہ کے وایناڈ میں فریسشن کلیرسٹ کنگرگیشن کے سینٹ مریم کانوینٹ میں رہتی تھی۔دو صفحات کے ان برخاستگی کے حکم میں لکھا گیا ہے کہ چرچ انتظامیہ کے ساتھ نون کا رویہ انتہائی عدم تعاون بھرا رہا ہے۔اس سے پہلے چرچ نے کئی مسائل پر ان سے صفائی مانگی تھی۔سسٹر لوسی اب چرچ کے اس حکم کو ہندوستان میں ویٹیکن چرچ کے نمائندے کے پاس چیلنج دے سکتی ہیں۔بتا دیں کہ گزشتہ سال جالندھر کے بشپ فریکو ملکل کو کیرالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔بشپ فریکو ملکل پر 2014 سے 2016 کے درمیان ایک راہبہ کے ساتھ کئی بار ریپ کا الزام لگا تھا۔پولیس نے گزشتہ سال جولائی میں بشپ فریکو ملکل کے خلاف کیرل کے کوٹٹایم میں ریپ اور جنسی استحصال کی شکایت درج کی تھی۔اس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جالندھر کے بشپ کام کے سلسلے میں اکثر کیرل آتے جاتے رہتے تھے۔اس دوران انہوں نے کئی بار ایک راہبہ کے ساتھ ریپ کی واردات کو انجام دیا۔بشپ ملککل نے ان تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔بشپ پھریکو ملککل پر یہ الزام لگنے کے بعد سسٹر لوسی نے دوسری راہبات کے ساتھ کوچی کی گلیوں میں ان کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔سسٹر لوسی بشپ پھریکو ملکل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوئی تھیں، اور ان کی گرفتاری کی مانگ کی تھی۔


Share: